بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل اسکرین گریب بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

برازیل میں بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی برازیل کے کاشکا ویل شہر میں منعقدہ موٹو 1000 بائیک ریس کے دوران پیش آنے والے واقعہ میں 2 بائیک رائیڈر اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکے اور آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث دونوں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔

اینڈری ویری سیمو نامی رائیڈر کی پہلے موڑ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی، جس کے باعث وہ نیچے گر پڑا، اسی دوران ریس میں شامل پیچھے سے آنے والی ایک اور بائیک جس پر ویری سیمو نامی رائیڈر سوار تھا، اس نے اینڈری ویری سیمو کو زور دار ٹکر ماری۔

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ اینڈری اچھل کر دور جا گرا، حادثے کے نتیجے میں دونوں رائیڈرس موت کی وادی میں چلے گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store