ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

اداکارہ ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے گانے کی ویڈیو ریلیز فائل فوٹو اداکارہ ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے گانے کی ویڈیو ریلیز

رومانوی تعلقات کی افواہوں کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار حیدر مستحسن کے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی گلوکار حیدر مستحسن نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کے نئے گانے ’دھنک‘ کی ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by HYDR (@haidermustehsan)

 قبل ازیں دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں وائرل ہوئی تھیں، ہانیہ عامر نے پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیرز کی تھیں جس میں وہ حیدر مستحسن کے ساتھ رومانوی انداز میں بیٹھی ہیں، ان تصاویر کے بعد مداحوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فنکار تعلقات میں ہیں۔

تاہم بعدازاں حیدر مستحسن کی جانب سے ہانیہ عامر کے ساتھ گانے کی ویڈیو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اب گزشتہ روز دونوں فنکاروں کی جانب سے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، گانے کے بول اور اس کی کمپوزیشن کا کام حیدر مستحسن سرانجام دیا ہے، ریلیز ہونے والی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک رومانوی گانا ہے۔

گانے کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے گلوکار کو مشورہ دیا کہ گانے ویڈیو کی ریلیز کرنے کے بجائے ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق کی تصدیق کرلیتے۔

دوسری جانب کئی صارفین حیدر مستحسن کے نئے گانے اور ہانیہ عامر کے انداز کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store