آوارہ کتوں نے کارشوروم میں قیمتی گاڑیوں کو تہس نہس کر کے لاکھوں ڈالر کا نقصان کر دیا۔
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ہیوسٹن، ٹیکساس کے کارڈیلر کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کا ٹیکا لگ گیا۔ مالک اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گیا جب اس نے ویڈیو میں آوارہ کتوں کو قیمتی گاڑیوں پر دھاوا بولتے ہوئے دیکھا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام نے دونوں کتوں کو پکڑ کر بند کر دیا ہے اس میں سے ایک کو بیل ٹیریر مکس کہا جاتا ہے جب کہ دوسرے کی نسل کا تعین ہونا باقی ہے۔ دونوں کتے فی الحال ہیوسٹن اینیمل کنٹرول شیلٹر، BARC کی تحویل میں ہیں۔
اس سے قبل ایک حیران کن واقعہ میں، پیرس میں رٹز میں اس کے مالک کے ہوٹل کے کمرے سے 800,000 ڈالر سے زائد مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی غائب ہو گئی تھی اور بعد میں اسے ویکیوم کلینر کے بیگ سے دریافت کیا گیا تھا۔