شمال مغربی روس میں ہائی وے پر درجنوں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کو ملانے والی ایم ایلیون ہائی وے پر پیش آیا، کاریں ممکنہ طور پر ہائی وے پر برف کی وجہ سے ٹکرائیں۔
روس کے دارالحکومت کو سینٹ پیٹرزبرگ سے ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں شاہراہ پر درجنوں ڈنٹڈ کاریں دکھائی دے رہی ہیں۔