مڈغاسکر: اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔

افریقی ملک مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین اوشین آئس لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناناریوو میں کیا گیا تھا۔

مڈغاسکر کے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام کی بڑی تعداد مہاماسینا اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر موجود تھی جہاں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچی جس سے 12 افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت وزیراعظم خود اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے اس حادثے کو المناک واقعہ قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاماسینا اسٹیڈیم میں 41 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے اور اسٹیڈیم افتتاحی تقریب کے وقت عوام سے بھرا ہوا تھا۔

اس سے قبل 2018 میں بھی مہاماسینا اسٹیڈیم میں ہی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے جہاں مڈغاسکر اور سینیگال کے درمیان فٹبال کا میچ کھیلا جانا تھا کہ کہ بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store