تائیوان کے گرد سمندر میں چین کی جنگی مشقیں جاری

تائیوان کے گرد سمندر میں چین کی جنگی مشقیں جاری فائل فوٹو تائیوان کے گرد سمندر میں چین کی جنگی مشقیں جاری

تائیوان کے وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے موقع پر چین نے تائیوان کے گرد جنگی مشقیں شروع کردیں، وڈیو بھی جاری کردی گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تائیوان کے معاملے پر سرد جنگ کا ماحول گرم ہوگیا، چین نے تائیوان کے گرد فضائی اور بحری مشقیں شروع کردیں۔

چین نے کہا ہے کہ یہ مشقیں علیحدگی پسند طاقتوں کیلئے دورۂ امریکا پر انتباہ ہیں۔ چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مشقیں ایسے عناصر کو خبردار کرنے کیلئے ہیں جو اشتعال انگیزی چاہتے ہیں۔

تائیوان کے وزیراعظم ولیم لائی نے دورۂ امریکا پر کہا ہے کہ ایسی دھمکیوں سے دبنے والے نہیں۔

تائیوان کے وزیردفاع نے چینی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کی فوجیں قومی سلامتی کا بھرپور دفاع کرسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store