بنگلادیش: مسافر بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بنگلا دیش میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر تالاب میں گر کر ڈوب گئی۔ فوٹو: عالمی میڈٰیا بنگلا دیش میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر تالاب میں گر کر ڈوب گئی۔

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق یہ حادثہ ضلع جھلکٹھی میں پیش آیا جہاں 60 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس تالاب میں گر گئی۔ حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھت پر ایک درجن سے زائد مسافر بیٹھے تھے، رفتار بھی تیز تھی اس لیے موڑ کاٹتے ہوئے بس توازن کھو بیٹھی۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کے دوران 35 افراد کو تالاب میں سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈرائیور اور بس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store