ویڈیو: تصویر بنواتے وقت سمندری لہر خاتون کو بہا لے گئی

بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر سمندر کی اونچی لہر تصویر بنواتے وقت خاتون کو بہا لے گئی۔ اسکرین گریب بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر سمندر کی اونچی لہر تصویر بنواتے وقت خاتون کو بہا لے گئی۔

بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر سمندر کی اونچی لہر تصویر بنواتے وقت خاتون کو بہا لے گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ساحل پر ایک چٹان پر بیٹھے اور بچے خوشی خوشی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران ایک اونچی لہر خاتون کو بہا کر لے گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر پیش آیا جہاں ایک بڑی لہر آتی ہے جس میں جوڑا ڈوب جاتا ہے۔ بچے چیختے رہ جاتے ہیں اور 32 سالہ ماں بہہ جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتھ ڈوبنے والے شوہر نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور اس کی ساڑھی پکڑ لی لیکن لہر خاتون کو بہا لے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کو خاتون کی لاش مل گئی۔

install suchtv android app on google app store