ایل سلواڈور: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

ایل سلواڈور: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک فوٹو: عالمی میڈیا ایل سلواڈور: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ ایل سلواڈور میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس واقعے کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک جبکہ 90 افراد کے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب کچھ شائقین نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

install suchtv android app on google app store