آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023،پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ ورلڈ کپ کے میچ کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ورلڈ کپ کے میچ کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے۔ نریندرا مودی اسٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کا کرکٹ کا سب سے بڑاسٹیڈیم ہے۔اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔
اسی حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے لیگ میچزکے لیے سات وینیوزکو فائنل کیا گیا ہےاحمد آباد میں دو میچزہوں گے ناگپور،بنگلور گوہاٹی حیدرآباد کولکتہ تریوندرم کے وینیوزکو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں توورلڈ کپ کا آغاز5 اکتوبر سے ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی دہلی لکھنؤ راجکوٹ اندوراوردھرم شالہ بھی وینیوزمیں شامل ہیں۔۔ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کی سلو ٹریک پرکھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔آسٹریلیا انگلینڈ نیوزی لینڈ اورساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سیکورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔