فلسطین میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی فوج کی سٹیڈیم میں شیلنگ

فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم فائل فوٹو فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم
مقبوضہ بیت المقدس فلسطین میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی فوج نے سٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں نابلس فٹبال کلب مکرزہ بلاتہ اور یروشلم کلب جبل المکبر کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسٹیڈیم میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کئی کھلاڑی اور پرستار شدید متاثر اور زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے شہر الرم میں دحیات البرید اسٹریٹ پر واقع فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔

واقعے میں کئی فلسطینی فٹبال کھلاڑی اور بچوں سمیت درجنوں شائقین گیس کے باعث سانس لینے میں شدید دشواری کا شکار ہوئے اور انہیں میدان میں ہی طبی امداد دی گئی جب کہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

آنسو گیس کی شیلنگ کے وقت ترکی کے قونصل جنرل احمد رضا دیمیر اور پی ایف اے کے صدر جبریل رجب ابو عمار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
install suchtv android app on google app store