اسرائیل کا غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کل تک موخر

غزہ فائل فوٹو غزہ

اسرائیل نے حماس کے ساتھ غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کل تک موخر کردیا۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک ان قیدیوں کی فہرست مہیا نہیں کی گئی جنہیں رہا کیا جانا ہے، قیدیوں کی رہائی کا حتمی معاہدہ ہونے تک سیز فائر نہیں ہوگا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ سیز فائر پر عمل طے شدہ منصوبے کے تحت آگے بڑھے گا، یرغمالیوں کا پہلا گروپ جمعہ کو رہا کیا جائے گا، جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے مزید کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا آغاز اصل معاہدے کے مطابق ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ شب جبالیا میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52 افراد کو شہید کردیا تھا جبکہ زخمی عورتوں اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی میزائل داغے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store