بنگلادیش: ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر

ڈھاکا میں کپڑوں کی مارکیٹ میں آتشزدگی فوٹو عالمی میڈیا ڈھاکا میں کپڑوں کی مارکیٹ میں آتشزدگی

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کپڑوں کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بونگو بازار اور اس سے ملحقہ 3 تجارتی علاقے آگ سے شدید متاثر ہوئے اور تقریباً 600 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا۔

بنگلادیشی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا 1 ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شامل ہوا۔

مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں دکانیں جل گئیں اور ہمارا سب کچھ تباہ ہوگیا۔

واضح بونگو بازار جو ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن کے زیر انتظام ہے، جس میں آتشزدگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں مارکیٹ میں کم از کم چھ چھوٹے سے درمیانے درجے کے آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔

حفاطتی انظامات نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں اکثر تجارتی جگہوں پر آگ لگتی ہے۔

install suchtv android app on google app store