میلبورن سٹارز کے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف بولنگ کرانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ کیٹیگری میں شامل ہوئے ہیں، ایشیا میں شائقین کرکٹ بگ بیش کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔
کسی کھلاڑی کو بگ بیش میں کھیلنے کے لیے تجویز نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش میں پہلی بار اتنے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بگ بیش پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا موقع ہے. میلبورن سٹارز کو فالو کرتا ہوں، اس سال جیتنے کی کوشش کریں گے، میلبورن سٹارز کے لیے بگ بیش کے لیے مکمل دستیاب ہوں۔