فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گروپس کے نام سامنے آ گئے

فیفا ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے فائل فوٹو فیفا ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے

فیفا ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ گروپ اے میں میزبان میکسیکو کے ساتھ جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی کی کوالیفائر ٹیم شامل کی گئی ہے۔

گروپ بی میں میزبان کینیڈا کے علاوہ قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہے، جبکہ چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ میں سے ایک ہوگی۔

گروپ سی میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں میزبان امریکا کے ساتھ آسٹریلیا، پیراگوئے اور یو ایفا پلے آف سی کی کوالیفائر ٹیم موجود ہوگی۔

گروپ ای کی ٹیموں میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو شامل ہیں۔ گروپ ایف میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یو ایفا کوالیفائر بی سے آنے والی ٹیم شامل کی جائے گی۔

گروپ جی میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ ایچ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

گروپ آئی میں فرانس، سینیگال، ناروے اور فیفا پلے آف 2 کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ جے میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے ساتھ آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ 'کے' سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون سے ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ' ایل' سے انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب امریکا میں منعقد کی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store