روس کے اسکول میں دہشت گردی کا واقعہ ،13افراد ہلاک،21 زخمی

روس کے اسکول میں دہشت گردی کا واقعہ ،13افراد ہلاک،21 زخمی فائل فوٹو روس کے اسکول میں دہشت گردی کا واقعہ ،13افراد ہلاک،21 زخمی

روس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے روسی وزارت داخلہ کےحوالےسے بتایا کہ Izhevsk شہر میں حملہ آور نے اسکول کی عمارت میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی۔

واقعے میں 7بچوں سمیت 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔21 افراد زخمی ہیں جن میں 14 بچے اور 7 بڑے شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے گولی مارکر خودکشی کرلی ا ور اس کی لاش بھی مل گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store