قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل

آستانہ قازقستان فائل فوٹو آستانہ قازقستان

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا۔

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔ دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام ’آستانہ’ واپس رکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی پہلی مدت 7 سال ہوگی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت ’نور سلطان‘ کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام ’آستانہ’ واپس رکھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store