قازقستان کے سفیر کا قائد اعظم یونیورسٹی میں لیکچر

قازقستان کے سفیر کا قائد اعظم یونیورسٹی میں لیکچر فائل فوٹو قازقستان کے سفیر کا قائد اعظم یونیورسٹی میں لیکچر

پاکستان میں قازقستان کے سفیر عزت مآب جناب یرژان کستافین نے قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قازقستان اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر طلباء اور فیکلٹی کو لیکچر دیا۔

اپنے لیکچر کے دوران، قازقستان کے سفیر نے آزادی کے عرصے میں قازقستان کے بین الاقوامی اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں بات کی اور قازقستان پاکستان تعاون کی ترقی کے پہلوؤں پر الگ سے گفتگو کی۔

محترم سفیر نے دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، انسانی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی ہر دو طرح کے تعاون کی ترقی میں تاریخ اور موجودہ صورتحال سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

سفیر نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کی پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کا تقریب کی دعوت دینے اور منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا.

install suchtv android app on google app store