قازقستان کی پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

قازقستان کی پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان فائل فوٹو قازقستان کی پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

جمہوریہ قازقستان کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مزید 500 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان نے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے پاکستان کو اضافی 500 ہزار امریکی ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

قازقستان کے صدر قاسم توکائیف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی 2022 میں دوبار ملاقات بھی ہوئی۔ مزید براں اسلام آباد کے سرکاری دورے پر آنے والے جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کے مجلسی چیئرمین، نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت نے پاکستانی حکام کے ساتھ پاکستان میں سیلاب کی موجودہ مشکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ مذاکرات کے نتائج میں قازقستان کے صدر نے قازقستان کی حکومت کو پاکستان کو اضافی انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس سلسلے میں، قازقستان کی حکومت کے 6 جنوری 2023 کے حکم نامے کے ذریعے، پاکستان کو سیلاب کے تباہ کن نتائج کو ختم کرنے میں مدد کے لیے 500 ہزار امریکی ڈالر کی اضافی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اگست 2022 میں حکومت جمہوریہ قازقستان نے حکومت پاکستان کو مالی انسانی امداد کی پہلی قسط بھیجی تھی جو کہ دونوں برادر ممالک کے مابین خیر سگالی اور رواداری کا مظہر ہے۔

install suchtv android app on google app store