کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں امریکی نقل مکانی پر مجبور

 کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ راتوں رات پھیل گئی جس سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن (کیل فائر) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 17 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 2ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز کو اوک کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جو جمعہ کو کیلیفورنیا میں یوسمائٹ نیشنل پارک کے قریب لگی تھی۔

لیکن اس آگ کے لگنے کے دو دن بعد آگ نے 14ہزار 200 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا کر راکھ کر دیا اور اب تک اس پر صفر فیصد قابو پایا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ساتھ شدید گرمی جیسے عوامل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حکام کی طرف سے آگ کو تباہ کن قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں راکھ کے ڈھیر جا بجا نظر آتے ہیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ہنگامی عملہ رہائشیوں کو نکالنے اور آگ کے راستے میں آنے والی تعمیرات کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے۔

کیل فائر کے عہدیدار ہیکٹر واسکیز نے کہا کہ آگ نے پہلے ہی 10 املاک کو تباہ کر دیا ہے اور پانچ دیگر کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ہزاروں دیگر املاک کو خطرات لاحق ہیں، 6ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، اس آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے ریاست بھر کے مختلف محکموں سے اہلکار آ رہے ہیں اور یہ صورتحال واقعی چیلنجنگ رہی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہفتے کے روز ماریپوسا کاؤنٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے افراد اور املاک کی حفاظت کے لیے حالات انتہائی خطرناک قررا دیے، حالیہ برسوں میں کیلی فورنیا اور مغربی امریکا کے دیگر حصوں کو بہت بڑی اور تیزی سے پھیلنے والی جنگلات کی آگ نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store