کابل میں ڈرون حملہ: امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی، پینٹاگون

کابل میں ڈرون حملہ: امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی، پینٹاگون فائل فوٹو کابل میں ڈرون حملہ: امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی، پینٹاگون

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو کابل کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ عمل درآمد میں کوتاہی تھی، غفلت، بے انتظامی اور ناقص قیادت نہیں تھی، وزیر دفاع نے کابل حملے سے متعلق رپورٹ میں دی گئی تجاویز کی منظوری دیدی ہے، وزیر دفاع نے مزید احتسابی عمل کے لیے ہدایات نہیں دیں۔
یاد رہے کہ 29 اگست کو امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 معصوم افغان شہری مارے گئے تھے۔

امریکی حکام کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا کہ کابل میں ڈرون حملہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھ کر کیا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مکینزی نے معافی بھی مانگی تھی۔

امریکی ائیر فورس کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سمیع ڈرون حملے کو افسوسناک اور صریحاً غلطی قرار دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store