فیفا اور امریکا کی حکومت کی مشترکہ پیشکش، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے خوشخبری

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے "فیفا پاس" پروگرام کا اعلان کر دیا ہے فائل فوٹو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے "فیفا پاس" پروگرام کا اعلان کر دیا ہے

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے "فیفا پاس" پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ فیفا کے مطابق، یہ پروگرام فیفا پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم کے تحت دنیا بھر کے فینز کو فائدہ پہنچائے گا، جس کے ذریعے ٹکٹ ہولڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر امریکی ویزا انٹرویو کا وقت مل سکے گا۔

اس پروگرام کے تحت ٹکٹ کے حامل افراد اپنے ملک میں ہی ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ عام حالات میں ویزا انٹرویو کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں صدر ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store