وادی سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری

  • اپ ڈیٹ:
موسم سرما فائل فوٹو موسم سرما
وادی سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے۔ 
وادی کالام ، مہوڈنڈ، گبرال ، اشو اور مٹلتان میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے دلکش وادیوں کے حُسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
 
وادی کالام میں برف باری کے خوبصورت مناظر سے مرجھائے ہوئے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے جبکہ یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے
 
 یہ بھی پڑھیے:محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئیاں کردیں،عوام ہوشیار ہوجائے
 
برف باری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کالام ، اوشو مٹلتان اور اتروڑ گبرال کا رخ کرلیا ہے۔
 
موسم کی شدت سے بچاؤ کے لئے جہاں لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں۔

 

 
install suchtv android app on google app store