محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، سوات، چترال، دیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ شب مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش اور اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ ،اڑانگ کیل اور شونٹھر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ نیلم ٹریفک کیلئے کئی مقامات پر بند ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں دو روز کے دوران بارشوں سے حادثات میں 10افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش، ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور طوفانی ہواؤں سے مواصلاتی نظام ، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

install suchtv android app on google app store