محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئیاں کردیں،عوام ہوشیار ہوجائے

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کچھ شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کچھ شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے

ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ دو دن موسلا دھار بارشیں رہیں اور اب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کچھ شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اسلام آباد میں اس وقت بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے سبب خنکی مزید بڑھ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آج پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، چکوال، جہلم، میانوالی، اٹک، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، کوہستان، بونیر اور سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں سرد رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، ڑوب کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store