کل موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اتوار کے حوالے سے ناقابل یقین پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی فائل فوٹو محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ ہفتہ کے روز سکردو منفی 10 ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام قرار پایا۔ استور میں درجہ حرارت منفی 08، گوپس منفی07، گلگت منفی 05، کالام، بگروٹ منفی 04، ہنزہ ، قلات منفی 03، پاراچنارمنفی 02، چترال،دیر، بونجی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store