ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ جمانے شروع کر دیے

ملک کے بالائی علاقے فائل فوٹو ملک کے بالائی علاقے

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ جمانے شروع کر دیے، کہیں بارش اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بالاکوٹ کی پوری تحصیل اور گردو نواح میں بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وادی کاغان، ناران ، شوگراں، سری پایہ اور بابو سر ٹاپ پر برفباری نے ہر چیز کو ڈھک لیا ہے۔ کوہ مکڑا ، موسیٰ کا مصلی، بٹہ کنڈی ، بوڑا وئی میں برفباری سے موسم شدید سردہو گیا ہے۔

بالاکوٹ میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ بارش ہوتے ہی ایندھن اور گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل بھی موسم ابر آلود رہے گا اور سرد ہواوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store