جاڑے میں بھیگے موسم کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کو

جاڑے میں بھیگے موسم کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کو فائل فوٹو جاڑے میں بھیگے موسم کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کو

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کچھ مقامات پر موسم ابر آلود بھی ہے۔

کے پی کے، کشمیر ، گلگت ، بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بادل چھم چھم برسیں گے۔ موسم کا حال سنانے والوں نے بھیگے موسم کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کچھ مقامات پر موسم ابر آلود بھی ہے۔

فلک بوس پہاڑ اور انکے دامن میں بسی وادیاں بھی نقرئی لبادہ اوڑھیں گی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان، چترال، دیر، سوات سمیت بالائی مقامات پر پہاڑوں کی چوٹی پر چاندی بچھنے کا بھی امکان ہے۔ جس کے بعد سردی کی شدت پھر بڑھ جائے گی

install suchtv android app on google app store