ملک کی مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار۔۔۔ بجلی غائب، نظامِ زندگی ٹھپ

ملک کی مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا فائل فوٹو ملک کی مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

پنجاب میں چکوال، سرگودھا ، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

سرگودھا میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادہار بارش ہوئی۔

install suchtv android app on google app store