لاہور میں 18 سال بعد ریکارڈ توڑ گرمی، سورج آگ برسانے لگا

سورج آج بھی قہرڈھائے گا، ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ فائل فوٹو سورج آج بھی قہرڈھائے گا، ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

سورج آج بھی قہرڈھائے گا، ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔

کراچی میں بھی صبح کے وقت ہی سورج کاپارہ ہائی رہا ، گرمی کی شدت 35 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

لاہور میں عید کے تیسرے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا۔

جبکہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔

اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جبکہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے گرمی کی لہر میں شدت کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں شدت کا امکان ہے جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو 12 جون تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store