کراچی والے شدید گرمی کے لئے تیار ہو جائیں، موسمیاتی تجزیہ کار نے معمول سے زائد بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشگوئی طویل دورانیہ کی ہے اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔
