آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22.0 ڈگری سینٹی گریڈہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے ، اس وقت جنوب مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیا گیا ہے۔

دوسری طرف لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس 25 ڈگری ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 جبکہ کم سے کم 18 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈکیاگیاہے،آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 264 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر اے کیو آئی 580 تک پہنچ گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 422 ،سی آئی پی آر آفس میں 356 ،بیدیاں کے علاقے میں 243 اورڈی ایچ اے فیز فائیو میں218 تک ریکارڈکیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،بعداز دوپہر شہر اقتدار میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن بھر 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان موجود نہیں ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کی بلند چوٹیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا۔

install suchtv android app on google app store