ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی، رمضان ٹھنڈا ہو گیا۔

لاہور، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، مریدکے، پنڈی بھٹیاں، تلہ گنگ، لالہ موسی، کھاریاں، خانقاہ ڈوگراں، گوجرانوالہ، نارووال، نوشہرہ ورکاں، شکرگڑھ، نورکوٹ، کرتارپور اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگئی، گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

کندیاں، پھالیہ، چشمہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پنڈ دادنخان اور گردو نواح میں بادل خوب برسے، بھلوال اور دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی، مریدکے اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ اور نکاسی آب کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال، اور مشینری آپریشنل ہے، لاہور کی تمام مرکزی شاہراہیں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقے ٹریفک کیلئے کلیئر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

install suchtv android app on google app store