محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی ٹھنڈ اور خشکی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔