صارفین کے لیے گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف

گوگل میپس میں نیوی گیشن اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری ہے فائل فوٹو گوگل میپس میں نیوی گیشن اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری ہے

گوگل میپس میں نیوی گیشن اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری ہے۔ ان میں سے کچھ فیچرز ڈرائیونگ سے تعلق نہیں رکھتے اور روزمرہ زندگی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اب گوگل میپس میں ایک نیا دلچسپ فیچر شامل کیا گیا ہے جو پیدل چلنے والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا۔

یہ فیچر راستے کا انتخاب کرتے وقت ایسے راستے دکھائے گا جہاں زیادہ سے زیادہ سایہ ہو، تاکہ سورج کی روشنی اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ مل سکے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں دستیاب ہوگا۔

فیچر کی موجودہ صورت میں آزمائش جاری ہے، اور اس کا مقصد پیدل چلنے والوں کو ایسا راستہ منتخب کرنے میں مدد دینا ہے جہاں وہ سایہ میں چل سکیں۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کو “پریفر شیڈ” کے نام سے ٹرپ آپشنز میں شامل کیا جائے گا۔

یہ خصوصیت سردیوں میں بھی مددگار ہوگی، کیونکہ صارف دھوپ کی تیز روشنی میں پیدل چلنے کے دوران زیادہ آرام دہ اور محفوظ رہ سکیں گے۔

یہ واضح نہیں کہ گوگل میپس میں کیسے اس فیچر کے لیے راستوں کا تعین کیا جائے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تو یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store