کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے اب ویب براؤزرز میں موجود آٹو فل فیچر کے عادی ہوچکے ہیں۔
اس فیچر سے وہ مختلف سروسز میں اپنے نام، پاس ورڈز، رہائشی پتے اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ یاد رکھے بغیر درج کرسکتے ہیں۔
اب گوگل کروم میں آٹو فل فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے enhanced آٹو فل فیچر میں صارفین اپنے پاسپورٹس، ڈرائیور لائسنس اور گاڑی کی لائسنس پلیٹ نمبر کی تفصیلات بھی شامل کرسکیں گے۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بائی ڈیفالٹ یہ فیچر ڈس ایبل ہوگا اور صارف کو خود اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔
اس فیچر کو ٹرن آن کرنے کے لیے گوگل کروم سیٹنگز میں جاکر آٹو فل اینڈ پاس ورڈز آپشن کو اوپن کریں اور وہاں enhanced آٹو فل کو ٹرن آن کر دیں۔
گوگل نے بتایا کہ کروم اب پیچیدہ فارمز اور مختلف فارمیٹنگ ضروریات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا۔
enhanced آٹو فل فیچر تمام زبانوں میں دستیاب ہوگا اور آنے والے مہینوں میں اس میں مزید ڈیٹا آپشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کروم گوگل کا بہت اہم حصہ ہے اور دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے جس کا مارکیٹ شیئر 73 فیصد ہے۔
اس میں نئے فیچرز کا اضافہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ صارفین دیگر ویب براؤزرز کا رخ نہ کریں۔