ٹیکنالوجی صارفین اور شائقین کے لیے ایپل کے متوقع فولڈ ایبل آئی فون کو مختلف زاویوں سے دکھانے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ویڈیو میں ماڈل کو ایک کتاب نما فولڈ ایبل ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جسے 360 درجے میں دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کلپس باضابطہ لیک پر مبنی نظر نہیں آتی بلکہ قیاسی اور تصوراتی خاکوں پر مبنی ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود ایپل کے نئے آئی فون کا ڈیزائن اصلی فائلز کا حوالہ نہیں دیتا، جس کی وجہ سے حقیقت اور قیاس میں فرق کرنا مشکل ہے۔
گزشتہ افواہوں اور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایپل اپنے پہلے فولڈ ایبل فون پر کام کر رہا ہے، جس میں فولڈنگ اسکرین اور کتاب نما ڈیزائن ہو سکتا ہے، مگر ابھی تک کمپنی کی طرف سے اس ڈیوائس کی باضابطہ تصدیق یا رونمائی نہیں ہوئی۔
اسی دوران، ٹیک تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ ایپل کو فولڈ ایبل ڈیوائسز میں سکرین کریز سے نمٹنے جیسے تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے، اور اس پر کام جاری ہے تاکہ جب یہ ریلیز ہو تو یہ مسئلہ کم سے کم ہو۔