ایلون مسک کی نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کر دیا

ایلون مسک فائل فوٹو ایلون مسک

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لے کر ایک چونکا دینے والی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا ماننا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 تک اے آئی کسی عام انسان سے زیادہ ذہین ہو جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مسک کا کہنا تھا کہ 2030 تک اے آئی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار اور اسمارٹ ہوچکا ہوگا، مسک سے قبل بھی کئی ماہرین کی یہ رائے سامنے آچکی ہے کہ اے آئی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

کئی لوگوں نے تو یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اے آئی جلد ہی انسانوں کا کنٹرول حاصل کرلے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت کے دوران اے آئی نے بہت تیزی سے ارتقا پایا ہے۔ ہر ٹیک کمپنی اپنے اے آئی ماڈل بنانے میں مصروف ہوچکی ہے اور سب کی کوشش ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ دیا جائے۔

مسک نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی پیشن گوئی کن عوامل پر مبنی ہے لیکن ایجنٹک اے آئی اور فزیکل اے آئی وغیرہ میں ہو رہی ترقی کی وجہ سے یہ مانا جا رہا ہے کہ اے آئی کے باعث جلد ہی انسانوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گوگل کے چیف سائنٹسٹ جیف ڈین نے حال ہی میں کہا تھا کہ کئی جدید اے آئی ماڈل ایسے اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں جنہوں نے کچھ نان فزیکل کاموں میں ایک عام انسان کو مات دیدی ہے۔

مسک نے 2020 میں کہا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں اے آئی انسانوں سے زیادہ آگے چلا جائے گا، حالانکہ ابھی تک ان کی یہ پیش گوئی پوری طرح سے ٹھیک ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

آئی ایم آئی ٹی کی ایک اسٹڈی میں 2017 میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے 50 فیصد امکانات موجود ہیں کہ اگلے 45 برسوں میں مشینوں میں انسانوں کے برابر سمجھ بوجھ آچکی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store