اوپن اے آئی کا ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد ایک اور بڑا سرپرائز

چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی جی پی ٹی-5.2 کی رُونمائی اس ہفتے کر دے گی۔ فائل فوٹو چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی جی پی ٹی-5.2 کی رُونمائی اس ہفتے کر دے گی۔

تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی اپنے حریفوں کی جانب سے سامنے آنے والے پریشر کے سبب اپنا جدید اے آئی ماڈل متعین کردہ وقت سے پہلے لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی جی پی ٹی-5.2 کی رُونمائی اس ہفتے کر دے گی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ گوگل جیمینائی 3 کی لانچ کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن نے ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کا اعلان کیا تھا۔

گوگل کا تازہ ترین اے آئی ماڈل متعدد آزمائشوں میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

جیمینائی 3 انسانیت کے آخری امتحان (ایک ایسا امتحان جس کو انسان کی سطح کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی شناخت کے لیے بنایا گیا ہے) میں بھی ریکارڈ اسکور حاصل کیا ہے۔

جیمینائی 3 کی لانچ کے بعد سیم آلٹمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی ایک پوسٹ پر اے آئی ماڈل کی تعریف کیا تھی۔ جبکہ انہوں نے اوپن اے آئی کے ملازمین سے ایک اندرونی میمو میں کہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنے حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتری کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store