ٹویٹر کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو کال کے نئے فیچرز متعارف کروائے جانے کا امکان

ٹویٹر کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو کال کے نئے فیچرز متعارف کروائے جانے کا امکان فائل فوٹو ٹویٹر کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو کال کے نئے فیچرز متعارف کروائے جانے کا امکان

ٹویٹر نے اپنے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کے نئے فیچرز متعارف کروانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے تحت ٹویٹر نے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج)کے طور پرویڈیو اورآڈیو کالز کی آزمائش شروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ سہولت پوری دنیا کے صارفین کو بھی دستیاب ہوسکے گی۔

ٹویٹر کی ڈیزائنراینڈریا کون وے نے ایک نیا یوزرانٹرفیس بھی بنایا ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی زیرِ تعمیرہے لیکن صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں آڈیواورویڈیو کال کی آسان رسائی موجود ہے۔ اس میں ڈی ایم فیڈ کے اندر کال کی علامت (آئکن) نمایاں رکھا گئی ہے۔

ٹویٹرنے چند روز قبل ہی ایپ کو رقم کے لین دین میں بھی استعمال کا عندیہ دیا تھا اور تین امریکی ریاستوں میں اس کے لیے لائسینس بھی حاصل کیا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹرکو کئی مقاصد کے لیے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اوراس کے لیے کئی مرتبہ ’ایوری تھنگ ایپ‘ کا لفظ استعمال کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store