سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان کو بڑا خطرہ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائل فوٹو نیشنل اسٹیڈیم کراچی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جب کہ سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔

آج ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہے اور سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے ہیں جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے آئی لینڈرز کو مزید 53 سے زائد رنز درکار ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی کراچی میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شان مسعود صرف 5 رنز بنا کر ایم وی ٹی فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے.

جبکہ کپتان اظہر علی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی فرنینڈو کے ہاتھوں پویلین سدھار گئے۔

اوپنر عابد علی نے محتاط انداز میں بلے بازی کی تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 38 کے انفرادی اسکور پر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store