انڈر 19 ایشیا کپ، بابر اعظم نے جیت کا سہرا سرفراز احمد کے سر پر سجا دیا

بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم سے ویل ڈن بوائز، آپ نے فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹرافی جیتی فائل فوٹو بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم سے ویل ڈن بوائز، آپ نے فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹرافی جیتی

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مبارکباد پیش کی۔ بابر اعظم نے کہا ویل ڈن بوائز، آپ نے فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹرافی جیتی، سیفی بھائی کو بہت کریڈٹ جاتا ہے ، ان کے تجربے سے یہ کامیابی ملی۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا پاکستان کے لیے یہ جیت بڑی خاص ہے،کھلاڑیوں نے نڈر ہو کر کرکٹ کھیلی۔

آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کا شاندار کھیل قابل فخر ہے۔

نسیم شاہ نے کہا ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اس سے بڑھ کر فخر کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔

حسن علی نے کہا ٹرافی جیت کر لانا بہت بڑی کامیابی ہے، یہ انرجی دیکھ کر اچھا لگتا ہے، دلوں پر راج کرنے والے شہزادوں کو مبارک ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے دبئی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ایشیا انڈر 19 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

install suchtv android app on google app store