آئی سی سی نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں قابلِ ذکر بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں صاحبزادہ فرحان کو 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ فور میں شامل ہو گئے، وہ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ بابراعظم نے پانچ درجے ترقی کی ہے جس کے بعد وہ 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پہلی پوزیشن سنبھال حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں محمد نواز نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں محمد نواز نے 14 درجے ترقی کرتے ہوئے 13 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما پہلی پوزیشن کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم کی ون ڈے میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی کی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد بھی اپنی 9ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔