کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا

شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن  میں ہوگا۔ فائل فوٹو شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین پر کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں تین ایک روزہ اور اتنے ہی میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے مجوزہ دورے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پہلے ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور 10 نومبر کو پرتھ میں دونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا اور پہلا میچ گابا میں کھیلا جائے گا۔ 16 نومبر کو دوسرے میچ کی میزبانی سڈنی کرے گا جب کہ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینگروز اور شاہین ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں زبردست مقابلے ہونے جا رہے ہیں۔ ورلڈ چیمپئنز کیخلاف پاکستان کا ٹکراؤ شائقین کیلیے ایک یادگار ایونٹ رہے گا۔

install suchtv android app on google app store