کیریبین پریمیئر لیگ میں پاکستانی بیٹر صائم ایوب کی شاندار پرفارمنس

صائم ایوب فائل فوٹو صائم ایوب

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل ) میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے مداحوں کے دلوں کو ایک بار پھر جیت لیا۔

گیانا ایمیزون واریئرز سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کیخلاف نصف سینچری بنائی، 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر صائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے۔

نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ یہ سی پی ایل میں صائم ایوب کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔

صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائیلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

صائم ایوب مسلسل3 ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں جب کہ 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز بنائے ہیں۔

install suchtv android app on google app store