آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کب لائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فائل فوٹو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی

رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے، ٹرافی نے پاکستان کا ٹور اگست کے اوائل میں کرنا تھا۔

ورلڈکپ ٹرافی پانچ ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا۔ 2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لے جایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store