پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سینڈر آرینڈزاے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلزکا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سینڈر آرینڈزشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے حریف پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔