ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کے دوران کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکوویچ ٹینس کورٹ میں کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انکے حریف نے انہیں بالنگ کروائی۔
حریف کھلاڑی نے ٹینس اسٹار کو پہلی بال کروائی جس پر وہ شارٹ کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ دوسری گیند پر انہوں نے بیٹ پھینک کر گیند کو ٹینس سے ہٹ کیا جو شائقین کے درمیان جاگری۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح انکے کرکٹ سے لگاؤ کو بھی داد دے رہے ہیں۔