ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ اعصام الحق اگلے 4 سال کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل میجر جنرل (ر) اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے۔
اس کےعلاوہ کرنل (ر) ضیا سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے سر انجام دیے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد اعصام الحق نے اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔