بورڈ میں تبدیلیوں سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر فرق نہیں پڑتا: بابر اعظم

بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے اثر سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں پلیئنگ الیون کے انتخاب میں کوئی غلطی نہیں کی بہترین دستیاب کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کومیدان میں اتارا تھا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہارتے ہیں، تو ہرچیز آپ کے خلاف جاتی ہے اور بورڈ میں تبدیلی کے باوجود مجھ پرکوئی پریشرنہیں تھا، بطورکپتان مجھے اپنے آپ پراور پوری ٹیم پراعتماد ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاٖف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریزجیتنے پرہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزاچھی نہیں رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، عبوری سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے معاملے پرمشاورت کی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزمیں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

install suchtv android app on google app store